اہلحدیث یوتھ فورس کی سعودیہ میں فوج بھیجنے کے حق میں ریلی

اہلحدیث یوتھ فورس کی سعودیہ میں فوج بھیجنے کے حق میں ریلی

 لاہور (جنرل رپورٹر) اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام لاہور بتی چوک میں سعودی دفاع کے لیے فوج بھیجنے کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کی‘ ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت‘ سعودی دفاع کے لیے فوج بھیجنے کا بھر پور مطالبہ۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک دوستی ۔۔۔ زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ ۔۔۔پارلیمنٹ سعودی خدمات کو مد نظر رکھ کر حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے۔ سعودی دفاع کے لیے ہر صورت فوج بھیجی جائے سعودی دفاع کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کا اتفاق خوش آئند ہے دوستی کا یہی تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے لاہور بتی چوک میں سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حمایت میں کیے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دوست ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا مرکز ایمان ہے۔ سعودی عرب کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائے گی یمن کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کے پیچھے یہود وہنود کی مکمل حمایت ہے۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ باغیوں سے حرمین شریفین کو خطرہ ہے۔ اسلام دشمن عناصر مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ فسادات کروا کر وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان کا ہو یا حوثی قبائل کا‘ دہشت گرد دہشت گرد ہی ہوتا ہے۔ ریلی سے حافظ سلمان اعظم‘ نعمت اللہ ظفر‘ عطاء الرحمن حقانی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1