ٹی او آر گریڈ 14 میں ہونے کے باوجود 18کی پوسٹ پر تعینات

ٹی او آر گریڈ 14 میں ہونے کے باوجود 18کی پوسٹ پر تعینات

 لاہور(جنرل رپورٹر)نشتر ٹاؤن کو بھینسوں اور تجاوزات کی منڈی بنانے والے ٹاؤن آفیسر ریگولیشن گریڈ 14میں ہونے کے باوجود گریڈ 18کی پوسٹ پر تعینات ہیں جنہیں وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر چند روز قبل او ایس ڈی بنایا گیا ۔مگر چند روز کے بعد جونیئر آفیسر دوبارو گریڈ 18کی پوسٹ پر تعینات ہو کر ٹاؤن میں من مانیاں کرنے لگا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے جونیئر افسروں کو سینئر پوسٹوں سے پٹانے کا حکم دیا جس پر نشتر ٹاؤن کے ٹی او آر رانا اشرف عاصم کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا مگر طوقتور افسر چند روز کے بعد دوبارو نشتر ٹاؤن میں گریڈ 18کی پوسٹ پر تعینات ہو گیا ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے گریڈ 14کے افسر کو گریڈ 18کی پوسٹ میں ٹی او آر تعینات کر کے وزیر اعلی کے احکامات کی نفی کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1