پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب مہم پڑھالکھا پنجاب پروگرام کی نقل ہے، شیخ طلال

پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب مہم پڑھالکھا پنجاب پروگرام کی نقل ہے، شیخ طلال

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنمااورسماجی شخصیت شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب مہم پڑھالکھا پنجاب پروگرام کی نقل ہے لہٰذاء اس کاانجام بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔ اس قسم کے منصوبوں کاواحدمقصد پیسہ بنانایعنی قومی وسائل پرہاتھ صاف کرنا ہے۔جودانش اورجذبات سے عاری ہوں وہ دانش اورتعلیم عام نہیں کر سکتے ،آج بھی پنجاب کے مختلف شہروں اوردیہاتوں میں ہزاروں سرکاری تعلیمی ادارے عمارتوں اورفرنیچر سے محروم ہیں ۔حکمرانوں نے ماڈلنگ شروع کر کے اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔اشتہاری حکومت کا کوئی اشتہار میاں شہبازشریف کی تصویرکے بغیر نہیں چھپتا ۔قومی وسائل کوشیرمادرسمجھ کراس پرہاتھ صاف کئے جارہے ہیں۔جوترقیاتی منصوبہ پانچ کروڑ کاہوتاہے اس کی مشہوری کیلئے دس کروڑ کے اشتہار چھاپ دیے جاتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ حکمران کے تعلیم دشمن اقدامات کاخمیازہ ہمارے بچوں اورمستقبل کے معماروں کوبھگتناپڑے گا۔حکومت کاطبقاتی نظام تعلیم معاشرے کوطبقاتی بنیادوں پرتقسیم کررہا ہے جوملک وقوم کیلئے صحتمنداورسودمند نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پرپنجاب حکومت بھی فروغ تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔دوسرے صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمدہوہے ہیں،اس تبدیلی کاکریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوشعبدہ برادران کی اشتہاری مہم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1