پاکستان اور بھٹو خاندان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا،اشرف بھٹی

پاکستان اور بھٹو خاندان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا،اشرف بھٹی

 لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھٹوخاندان کوایک دوسرے سے جدانہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کوایٹمی طاقت اورفلاحی ریاست بنانے کے سلسلہ میں بھٹوخاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،یہ ہماری قیادت کاطرہ امتیاز ہے۔جیالے اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے شہید چیئرمین اوراپنی شہیدچیئرپرسن کے نقش قدم پرچلنافخر سمجھتے ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت کے بعدکئی سیاستدان ا نہیں نقل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کیونکہ قائداعظم ؒ کی طرح قائدعوام کابھی کوئی ثانی نہیں ہے ۔قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہیداور ان کی نورنظر بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے جمہوریت کوسیراب کرتے ہوئے اسے ایک شجرسایہ داراورتناورپیڑبنادیا جس کی چھاؤں عوام کیلئے سکون کاسبب ہے۔وہ اپنے ڈیرے پرایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید تختہ دارپر جھول گئے مگرملک بدری قبول نہیں کی جبکہ شریف خاندان نے جان بچانے کیلئے فوجی آمرپرویز مشرف کو تحریری معافی نامے دینے کے ساتھ ساتھ دس برس تک وطن واپس نہ آنے کاسمجھوتہ کیا مگر اس معاہدے کی پاسداری کرنے میں بھی ناکام رہے ۔وعدے اورمعاہدے توڑناتخت لاہورپربراجمان شہزادوں کاٹریڈمارک ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1