مسلم امہ کے خلافیہودی و صلیبی سازش بے نقاب ہو چکی ہے،مفتی ظفر جبار

مسلم امہ کے خلافیہودی و صلیبی سازش بے نقاب ہو چکی ہے،مفتی ظفر جبار

 لاہور(جنرل رپورٹر ) جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے خلافصلیبی و یہودی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، مسلم حکمران یمن میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔یمن بحران امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے شدید خطرہ بن چکاہے، مکہ اور مدینہ کا دفاع عالم اسلام کا فرض ہے،کراچی میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں ہو نا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکولر عناصر کی سازشیں خطرنا ک ہیں اس سے ملکی امن و امان کو خطرات لاحق ہیں اسلامی مملکت میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے حریت فکر اور آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی گستاخی کا چلن دنیا کے امن وامان کا خطرہ ہے۔ ایک عشرے سے مغرب کی طرفسے جانبدارانہ اور متعصبانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔c

مزید : میٹروپولیٹن 1