انتظامیہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے،انچارج بازار

انتظامیہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے،انچارج بازار

 لاہور(وقائع نگار )شادمان اتوار بازار میں داتا گنج بخش ٹاؤ ن کے ٹیکس انسپکٹرو انچارج طارق نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہاں پر صارفین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے ٹاؤ ن انتظامیہ اپنے فرائض بخو بی سے سر انجام دے رہی ہے ٹی ایم او اور ٹی او آر خصوصی طور پر اتوار بازار میں وزٹ کر تے ہوئے صو رتحال کا جائز ہ لیتے ہیں اور مر تکب سٹال ہولڈرز کے خلاف ایکشن لیتے ہیں۔انھو ں نے بتایا کہ گزشتہ روز گراں فروشی کر نے پر سٹال ہو لڈر ز کو دو ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک سٹال ہولڈر جو سرکاری ریٹ لسٹ کے بغیر سبزیاں فروخت کر رہا تھا کو مقدمہ درج کر کے حوالات بھجوا دیا گیا ۔ شادمان اتوار بازار میں صو بائی وزیر خوراک بلا ل یسین اور انچارج مانیٹرنگ سیل ضلعی حکو مت امین اکبر چوپڑا نے گزشتہ روز اچانک اتوار بازار کا دورہ کیا جنھو ں نے صو رتحال کو دیکھتے ہوئے ٹاؤ ن انتظامیہ کو بہتر اقدامات کر نے پر مبار کباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1