مشرق وسطیٰ کا بحران اسلامی ممالک کے خلاف گہری سازش ہے، مفتی محمد خان

مشرق وسطیٰ کا بحران اسلامی ممالک کے خلاف گہری سازش ہے، مفتی محمد خان

 لاہور(پ ر)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ پاکستا ن کواسلامی ممالک کے درمیان تنازعات میں غیر جانبدارارہ کر اتحاد امت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی طاقتیں فرقہ واریت کے نام پراپنا کھیل کھیل رہی ہیں،مشرق وسطیٰ کا بحران اسلامی ممالک کے خلاف گہری سازش ہے مسلم ممالک کو ایک خاص منصوبے کے ذریعے دست وگریباں کرنے کی سازش ہو رہی ہے، اگر خدانخواستہ یہ جنگ پھیل گئی تو امت مسلمہ کا ہر فرد اس کی لپیت میںآجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، جامعۃ المتنظر کے علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو جنگ میں دھکیلنے کی بجائے امن کی حکمت عملی بنائی جائے اس وقت خود پاکستان کو بیرونی اور اندرونی مشکلات کا سامنا ہے سابق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے وطن عزیز دہشت گردی کا شکارہے۔ ایسے میں اٹیمی پاکستان کو اسلامی ممالک جنگ میں مصالحانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد ،دو قومی نظریے اور نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے لئے پُرخلوص کی اشد ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1