شادمان اتوار بازار میں سبزیوں ،پھلوں کی مہنگے داموں فروخت

شادمان اتوار بازار میں سبزیوں ،پھلوں کی مہنگے داموں فروخت

 لاہور(وقائع نگار )ضلعی حکو مت کے زیر اہتمام صو بائی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے اتوار بازارمختلفمحکمو ں کے اہلکاروں کی اپنے فرائض میں غفلت کے پیش نظر شہریو ں کے لیے مہنگے بازار ثابت ہو رہے ہیں جہاں پر صارفین کو مقررہ نرخ نامے سے زائد پر اشیاء کی دستیابی سمیت اشیاء کی خریداری میں کئی ایک مشکلات کا سامنا ہے ۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شہر کے پو ش علا قہ میں لگائے جانے والے شادمان اتوار بازار کا سروے کیا گیا جہاں پر مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کی غفلت کے پیش نظر مقررہ نرخ سے زائد پر سبزیو ں کی فروخت ،انتظامیہ کی آشیر باد سے راستے میں لگائے جانے والے عارضی سٹالز اور پیاز کی قلت نے صارفین کو مشکلا ت سے دوچار رکھا ۔صارفین نے شادمان اتوار بازار میں سیکیو رٹی کی صورتحال کو بہتر جبکہ داتا گنج بخش ٹاؤ ن کی جانب سے سستے گھی و آئیل کے سٹالز لگوانے پر مسر ت کا اظہار کیا ۔شادمان اتوار بازار میں خریدار ی کر نے آئے ہو ئے صارفین نرمین ارشد اور نازیہ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں اتوار بازار کسی نعمت سے کم نہیں جہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سستے دامو ں سبزیو ں وپھلو ں کی فراہمی مل رہی ہے جبکہ تمام اشیاء ایک ہی چھت تلے میسر ہونے سے خریدار ی میں بھی آسانی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ چند ایک سٹال ہو لڈرز مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت کر تے ہیں جن کو ایمانداری سے کاروبار کرنا چاہیے جبکہ شادمان اتوار بازار کو مذید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ سائرہ ، نمرہ ، طاہرہ اور مسز کنو ل نسیم نے کہا کہ یہاں پر راستے میں لگے سٹالز خریدار ی میں مشکلا ت پیدا کر رہے ہیں جبکہ درجہ دوم کی سبزیاں درجہ اول کی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پر پیاز ڈھو نڈنے سے بھی نہیں مل رہا ۔کامران ، ندیم اور مسز مسرور نے کہاکہ یہاں پر تمام اشیاء ایک ہی چھت تلے میسر ہیں ۔کوالٹی کو مذید بہتر بنا نے کی ضرورت ہے اور اتوار بازاروں میں صارفین کو در پیش مسائل کے لیے ٹھو س میکنز م بنا نے کی ضرورت ہے تاکہ شہری حکو مت کے اس ریلیف اقدام سے حقیقی معنو ں میں مستفید ہو سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1