پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی،صبح کا بھوالا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے :شرجیل میمن

پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی،صبح کا بھوالا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا ...
پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی،صبح کا بھوالا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے :شرجیل میمن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہاہے کہ وہ پی ٹی آئی کو ایوان میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،صبح کا بھوالا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو اپنے مسائل قومی اسمبلی میں بتانے چاہئیں کیونکہ سڑکوں پر کنٹینرز پرفیصلے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے گئے تھے اس لیے وہ ابھی بھی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کیلئے کہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں