القاعدہ نے یمن کے تاریخی علاقے کے شہر المکلاپر قبضہ کرلیا

القاعدہ نے یمن کے تاریخی علاقے کے شہر المکلاپر قبضہ کرلیا
القاعدہ نے یمن کے تاریخی علاقے کے شہر المکلاپر قبضہ کرلیا

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے تاریخی صوبے حضر موت کا المکلا شہر القاعدہ کے مسلح جنگجووں کے مکمل طور پر زیر نگیں آ گیا ہے اور شہر کی تمام تنصیبات کا کنٹرول القاعدہ کے پاس ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق القاعدہ جنگجووں نے جلاوطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کی صدارت کو دستوری قرار دینے والی سیکنڈ ملٹری زون کے ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔بات یہیں تک محدود نہیں بلکہ جنگجووں نے المکلا کے مشرق میں الدیس کالونی کے الحمایہ اور 27 میگا بریگیڈ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔مقامی حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجی اور سیکیورٹی کمان کسی مزاحمت کے بغیر سول اور فوجی تنصیبات القاعدہ کے حوالے کر رہی ہے۔

العربیہ کے مطابق فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ المکلا میں صدارتی گارڈ اور خصوصی فورس کا کیمپ بھی القاعدہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی