پی ٹی آئی کے اراکین مستعفیٰ ہوچکے ہیں ،مشترکہ اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے :فاروق ستار

پی ٹی آئی کے اراکین مستعفیٰ ہوچکے ہیں ،مشترکہ اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ...
پی ٹی آئی کے اراکین مستعفیٰ ہوچکے ہیں ،مشترکہ اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے :فاروق ستار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہوچکے ہیں وہ ایوان میں موجود ہیں اس لیے پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس غیر آئنی اور غیر قانونی ہیں ۔میڈیا سے گفتگور کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انہوںنے پارلیمنٹ میں احتجاج کیا اور سب کی توجہ اس طر ف دلانے کی کوشش کی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ مستعفی ہو چکے ہیں ،اس میں استعفی منظور ہونے یا نہ ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں پیداہوتا کیونکہ اگر رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دیتاہے تو اسے استعفیٰ سمجھاجاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64کے مطابق اگر کوئی رکن اسمبلی سے 40دن تک غیر حاضر رہے تو وہ مستعفی ہو جاتاہے اور یہ بات آئین میں درج ہے ۔اور پی ٹی آئی کے اراکین نے جو استعفے دیے و ہ واپس بھی نہیں لیے اس لیے وہ اب قومی اسمبلی کے ممبر نہیں ہیں ،آج قومی اسمبلی میں آئین اور جمہوریت کا مذاق اڑایا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں