آرام سے بیٹھے سانپ کے ساتھ چھیڑ خانی کا کیا انجا م ہوتاہے ؟آپ بھی جانئے اور محتاط رہیں

آرام سے بیٹھے سانپ کے ساتھ چھیڑ خانی کا کیا انجا م ہوتاہے ؟آپ بھی جانئے اور ...
 آرام سے بیٹھے سانپ کے ساتھ چھیڑ خانی کا کیا انجا م ہوتاہے ؟آپ بھی جانئے اور محتاط رہیں

  

برمنگھم (نیوزڈیسک) خوفناک سانپوں سے دور رہنا انسانی جبلت میں شامل ہے لیکن اس ویڈیو میں نظر آنے والے احمق شخص نے انسانی فطرت کے خلاف جاتے ہوئے ایک خوفناک اژدھے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا فیصلہ کیا جس کا نتیجہ اس کی توقع کے بالکل خلاف نکلا اور یہ مرتے مرتے بچا۔

تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ ،قیدی کو جیل ہوٹل کی طرح استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

دریا کے کنارے کے قریب پانی میں سکون سے بیٹھا اینا کونڈا بظاہر ہلنے جلنے کے موڈ میں نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ جب یہ شخص لکڑی لے کر اس کی طرف بڑھا تو وہ پرسکون رہا۔ جنگلی بلا کو ساکت دیکھ کر اس شخص نے ہمت پکڑی اور اس کے قریب جاکر لکڑی سے اسے چھیڑنے کی کوشش کی لیکن اگلے ہی لمحے اژدھا بجلی کی سی تیزی سے اس کی جانب لپکا۔ اژدھے کا کھلا منہ اور خوفناک تیور دیکھ کر اس کی جان ہی نکل گئی لیکن یہ خوش قسمت تھا کہ اسے صرف وارننگ دی گئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس