نالے کی چھت گرنے سے 56افراد زخمی ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

نالے کی چھت گرنے سے 56افراد زخمی ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
نالے کی چھت گرنے سے 56افراد زخمی ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی جی سیون سیکٹر میں نالے کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت56افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جناز ے میں شرکت کیلئے آئے ہوئے لوگ نالے کی پُلی پر کھڑے تھے ،نالے کی چھت نازک ہونے کے باعث وہ زیادہ لوگوں کا وزن برداشت نہیں کر سکی اور اچانک چھت نالے کے اندر گر گئی جس کے باعث 56لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید : اسلام آباد