پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ریحام خان کا موقف بھی سامنے آگیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ریحام خان کا موقف بھی سامنے آگیا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ریحام خان کا موقف بھی سامنے آگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت نے بھی شرکت کی جس پر لیگی اراکین اور مولانافضل الرحمان نے آڑھے ہاتھوں لیا کسی نے نعرے لگائے تو کسی نے ایوان میں ’اجنبی‘ لوگوں کے بیٹھنے کی آوازیں کسیں اور سپیکر کے بار بار کی’ بیٹھ جائیں بیٹھ جائیں ‘ کی گردان کے باوجود ایوان کے ماحول میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی لیکن اب اس سارے معاملے پر ریحام خان کا ٹوئیٹ بھی سامنے آگیا۔ ریحام خان نے لکھاکہ کیا یہ یمن کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاگیاتھا؟ اجلاس کسی اور طرف چلاگیا۔

مزید : اسلام آباد