رانی مکھر جی کی جسامت نے شوہر کو پریشانی میں مبتلاءکردیا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی اداﺅں اورلچکیلی کمر کی وجہ سے ایک عرصہ تک فلم انڈسٹری میں راج کرتی رہیں لیکن شادی کے بعد وزن بڑھناشروع ہوگیا جس نے اُن کے شوہر کو پریشانی میں مبتلاءکردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا شادی کے بعد سے وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہوگیا جس سے وہ خود بھی پریشان ہیں لیکن ان کی پریشانی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب ان کے شوہر نامدار نے نہ صرف انہیں ٹوکنا شروع کردیا بلکہ وزن کم کرنے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔
رانی نے بھی شوہر کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور اس کے لئے انہوں نے یورپ کی ایک خصوصی جم کا انتخاب کیاجہاں وہ کلاسیں لے رہی ہیں۔