ترکش فٹبال کلب کی بس پر مسلح افراد کا حملہ

ترکش فٹبال کلب کی بس پر مسلح افراد کا حملہ
ترکش فٹبال کلب کی بس پر مسلح افراد کا حملہ

  

انقرہ (آئی این پی) ترکی میں فٹبال کلب فیز باچے ٹیم کی بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تاہم کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، ترک صدر رجب طیب اردگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بس پر فائرنگ کا واقعہ تربزون شہر کے سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ترک فٹبال کلب فیز باس کی ٹیم ساحلی شہر رائز میں میچ جیتنے کے بعد استنبول واپس آرہی تھی۔ کلب کے نائب صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس پر متعدد گولیاں برسائیں، تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترک فٹبال فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

مزید : کھیل