الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا وقت مقرر رکردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے وقت مقرر کردیاہے جس کے مطابق پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرنگ افسران اورصوبائی الیکشن کمشنر وں کو خط کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیںکہ دس اپریل تک پولنگ سٹاف کی تعیناتی اور عملے کی ٹریننگ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے ۔