زلزلہ متاثرہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ، مکینوں کی ہجرت شروع

زلزلہ متاثرہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ، مکینوں کی ہجرت شروع
زلزلہ متاثرہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ، مکینوں کی ہجرت شروع

  

 مظفرآباد( صباح نیوز)زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ایک مرتبہ پھر قدرتی آفت آگئی اورلینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی جس سے متاثرہ دکھن پنجکوٹ کے پورے گا?ں کے 150 سے زائد گھرانوں نے ہجرت شروع کردی۔

 تفصیلا ت کے مطابق 2005ئ میں آنیوالے تاریخی زلزلے سے متاثرہونیوالا علاقہ دکھن پنجکوٹ ایک بار آفات کی زد میں آگیا، زلزلہ کے بعد حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ پھر چل پڑی جس باعث دکھن پنجکوت کے مکینوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر اپنے عزیز و رشتہ داروں کے پاس پناہ لے لی۔

متاثرین نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ فی الفور نوٹس لیکر متاثرین کومتبادل اراضی اور رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید : مظفرآباد