یوپی ایس صارفین ہوشیار، 300یونٹس تک بجلی کی کھپت میں اضافہ

یوپی ایس صارفین ہوشیار، 300یونٹس تک بجلی کی کھپت میں اضافہ
یوپی ایس صارفین ہوشیار، 300یونٹس تک بجلی کی کھپت میں اضافہ

  

 ؓبہاول پور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام نے متبادل ذرائع استعمال کرناشروع کردیئے اورکئی لوگوں یو پی ایس کا سہارالیا تاہم ماہرین نے خبردار کیاہے کہ یوپی ایس 200 سے 300 یونٹس اضافی کھپت کا باعث ہے۔

میپکو کے ایکسئن خواجہ محمد نیاز کے مطابق یوپی ایس کی متواترچارجنگ کے باعث صارف کے بل میں روزانہ 12 سے زائدیونٹس کااضافہ ہوجاتاہے، یوپی ایس کی چارجنگ تین سے چارگھنٹہ کے بعد بندکردیں تاکہ غیرضروری چارجنگ نہ ہواورآپ کا سرمایہ بچے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے صارفین بجلی کابل کم کرنے اورخاص طورپر بجلی یونٹس بچا نے میں اپنامثبت کرداراداکریں تاکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی کی جاسکے ۔

مزید : بزنس