سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا
لاہور(آئی این پی)سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری نے موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئےعدالت نے پی ٹی اے کو موبائل کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جار ی کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیموں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موبائل کمپنیاں انعامی سکیموں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کر رہی ہیں جو غیر قانونی ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا کمپنیاں ایسی اسکیمیں فوری طور پر بند کریں۔