حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ

حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ
حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ اور دبئی ایکسپو 2020ءمیں بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر محنت کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جو دونوں بڑے ایونٹ میں مطلوب رضا کاروں کی تعداد اور ان کے حوالے تفصیلات جمع کرکے پیش کرے گی۔ایک حکومتی اہلکار نے بتایا کہ اس طرح بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے اور پسند کئے جانے والے کھیل کا عالمی مقابلہ قطر میں ہورہا ہے جس میں سٹیڈیمز اور ٹیموں کی رہائش کے انتظامات کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے موقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 2020ءمیں دبئی میں ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں رضا کاروں کی ضرورت ہے۔

حکومت نے ان دونوں مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر تمام تر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی