خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مشکل میں ڈال دیا

خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مشکل میں ڈال دیا
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مشکل میں ڈال دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کو مشکل میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے جب اپنی تقریر شروع کی توہال میں شیم شیم اور گو عمران گو کے نعرے لگنا شروع ہو گئے جس پر خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کر دیاکہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے فرداً فرداً پوچھا جائے کہ انہوں نے استعفی دیا یا نہیں۔انہوں نے تحریک انصاف پر خوب تنقید کی اور کہا کہ شرم کرؤ،حیاء کرو۔

خواجہ آصف نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا ہر حرف حرف آخر ہے مگر ان لوگوں (تحریک انصاف کے اراکین)کو بھی شرم ہو نی چاہیے،یہ لوگ اب یہاں اسمبلی میں آکر بیٹھے ہیں اور باہر جا کر کہتے ہیں کہ یہ جعلی اسمبلی ہے ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی والوں کو شرم ہونی چاہیے کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکے ہمیں گالیاں دیتے تھے ۔

خواجہ آصف نے اسمبلی میں خطاب دیتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ سعودی عرب نے ان سے بحری ،بری اور فضائی مدد مانگی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہونے پران کی مدد کی جائے گی مگر اس سے پہلے کوشش کی جائے گی کہ معاملہ باہمی افہام وتفہیم سےحل ہوجائے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان، گھریلو سلنڈر115،کمرشل 460 روپے سستا ہو گیا

مزید : قومی /اہم خبریں