خانہ کعبہ کے دروازے کی تیاری پر کتنی لاگت آتی ہے؟

خانہ کعبہ کے دروازے کی تیاری پر کتنی لاگت آتی ہے؟
خانہ کعبہ کے دروازے کی تیاری پر کتنی لاگت آتی ہے؟

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ برائے امور حرمین الشریفین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کعبة اللہ کے مقدس دروازے کی تنصیب اور تزئین و آرائش تقریباً 13.4 ملین سعودی ریال (تقریباً 36 کروڑ 41 لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے) کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ترکی میں مکان کے تہہ خانے کی کھدائی کے دوران اس آدمی کو کیا ملا؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

”سعودی گزٹ“ نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کعبة اللہ کے دروازے کی تزئین و آرائش پہلی دفعہ 1944ءمیں شاہ عبدالعزیز کے دور میں کی گئی جبکہ دوسری دفعہ شاہ خالد اور شاہ فہد کے ادوار میں تزئین و آرائش کا کام کیا گیا۔ 1977ءمیں جب شاہ خالد نے مسجد الحرام میں عبادت کے دوران کعبہ اللہ کے دروازے پر کچھ خراشیں دیکھیں تو نئے دروازے اور اس کی بہترین آرائش کا حکم دیا۔ نئے دروازے کو اڑھائی سینٹی میٹر موٹی ایلومینیم کی تہہ سے بنایا گیا اور اس کی بلندی 3.1میٹر تھی۔ اس دروازے پر چاندی کی پرت چڑھائی گئی جس کے اوپر سونے کی پرت چڑھائی گئی۔ دروازے پر اسلامی نقش و نگار بنائے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے مقدس نام بھی لکھے گئے ہیں۔ دروازے کے کناروں سے مرکز کی طرف نقش و نگار سونے اور چاندی سے بنائے گئے ہیں جبکہ مرکز میں دائروں کے اندر قرآنی آیات بھی لکھی گئیں ہیں۔ مقدس دروازے کے تالے پر بھی خوبصورت اور دلکش نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس