بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ ’باولا ‘ہو گیا ،جہاز میں افراتفری

بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ ’باولا ‘ہو گیا ،جہاز میں افراتفری
بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ ’باولا ‘ہو گیا ،جہاز میں افراتفری

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی قومی ایئرلائن کے ایک معاون پائلٹ کو دوران پرواز وحشت کا دورہ پڑگیا اور اس نے کپتان پر مکوں کی بارش کردی جس کی وجہ سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزیدپڑھیں:سائنس نے بے حیائی اور بے وفائی کا تمام تر الزام والدین پر ڈال دیا ،ماں کے پیٹ سے ہی۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز AI611کے کپتان نے معاون پائلٹ سے ٹیک آف فگرز نوٹ کرنے کو کہا تھا جس پر وہ ناراض ہوگیا اور پائلٹ کے ساتھ الجھ پڑا۔ ٹیک آف فگرز سے مراد مسافروں کی تعداد، ٹیک آف کے وقت طیارے کا کل وزن، ایندھن اور دیگر اہم معلومات ہیں جنہیں ایک چھوٹے سے کارڈ (trim sheet) پر لکھا جاتا ہے اور دوران پرواز یہ پائلٹس کے سامنے آویزاں رہتا ہے۔ مسافروں کے مطابق معاون پائلٹ نے مشتعل ہوکر کپتان پر ہاتھ اٹھایا جس کے بعد دونوں کے درمیان گھونسوں کا پرجوش تبادلہ ہوا اور یہ منظر دیکھ کر مسافر اپنی جان کے خوف سے لرز اٹھے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

واضح رہے کہ جنونی پائلٹ کا یہ طرز عمل پہلی دفع سامنے نہیں آیا بلکہ تین سال قبل بھی اس نے دوران پرواز کپتان کو کاک پٹ سے باہر نکال کر اس کی پٹائی کی اور اس کی وردی پر لگے بیجز بھی اتار پھینکے تھے۔ متعدد تشویشناک شکایات کے باوجود بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایئر انڈیا اس پائلٹ کو بدستور جہاز اڑانے کی اجازت دئیے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جرمن ونگز ایئرلائن کی پرواز کو تباہ کرنے والا پائلٹ بھی مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس