سعودی دولہے کی شادی میں کلاشنکوف بے قابو،مہمان جان بچانے کیلئے ادھر اُدھر کودپڑے

سعودی دولہے کی شادی میں کلاشنکوف بے قابو،مہمان جان بچانے کیلئے ادھر اُدھر ...
سعودی دولہے کی شادی میں کلاشنکوف بے قابو،مہمان جان بچانے کیلئے ادھر اُدھر کودپڑے

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شادی کے موقع پر دولہے کے بھائی کی کلاشنکوف قابو سے باہر ہوگئی جس کے بعد دولہے سمیت ہر کوئی تقریب چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

مزیدپڑھیں:فیس بک پر لڑائی، تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ ،خاتون گرفتار

”گلف نیوز“ کے مطابق بارات شادی ہال کی طرف بڑھ رہی تھی اور اس موقع پر دولہے کابھائی کلاشنکوف کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کررہا تھا۔ جشن منانے کے دوران پرجوش شخص کلاشنکوف کا کنٹرول کھو بیٹھا اور اس کی گولیوں نے اطراف کا رخ کرلیا۔ دیواروں سے ٹکراتی گولیوں نے باراتیوں کے ہوش اڑادئیے اور جس کا جدھر منہ آیا بھاگ کھڑا ہوا۔ سوشل میڈیا پر اس واقع کی نصف منٹ پر مبنی ویڈیو آنے کے بعد خوشی کے اظہار کے لئے اسلحے کے استعمال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت سے درخواست کی جارہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس