رحمان ملک کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ، یمن صورتحال پر قرارداد لانے کا مطالبہ

رحمان ملک کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ، یمن صورتحال پر قرارداد لانے کا مطالبہ
رحمان ملک کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ، یمن صورتحال پر قرارداد لانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رحمان ملک کی جانب سے یمن کی صورتحال اور پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔اس خط میں رحمان ملک کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے دیا گیا موقف غیر واضح ہے ۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ پارلیمنٹ میں ملکی سلامتی کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا جائے اور یمن کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پارلیمان میں قرارداد لائی جائے تاکہ اس مسئلے کا حل مشترکہ طور پر نکالا جا سکے۔

مستعفی لوگ ایوان کا حصہ نہیں، یمن کے فیصلے پر پاکستان کو ذہانت کا مظاہرہ کرنا ہو گا: مولانا فضل الرحمان

مزید : قومی /اہم خبریں