ریٹرننگ افسر کا تبادلہ،این اے 118کے ووٹوں کاریکارڈ نادرا کو نہیں بھجوایا جاسکا ،الیکشن ٹربیونل میں رپورٹ پیش 

ریٹرننگ افسر کا تبادلہ،این اے 118کے ووٹوں کاریکارڈ نادرا کو نہیں بھجوایا ...
ریٹرننگ افسر کا تبادلہ،این اے 118کے ووٹوں کاریکارڈ نادرا کو نہیں بھجوایا جاسکا ،الیکشن ٹربیونل میں رپورٹ پیش 

  

لاہور(نامہ نگار)این اے 118دھاندلی کیس میں ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے ریکارڈ نادرا بجھوانے میں تاخیر کے حوالے رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ ریٹرنگ افیسر کے تبادلہ ہو چکا ہے نئے ریٹرنگ افسر کے چارچ سنبھالنے کے بعد ریکارڈ نادرا کو ارسال کر دیا جائے گا۔تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد زمان نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک ریاض کے خلاف دھاندلی کیس دائر کر رکھاہے۔
الیکشن ٹربیونل کو بتایا گیا کہ ریٹرنگ افسر محسن رضا کا تبادلہ ہو چکا ہے اور ان کی جگہ نئے ریٹرنگ افیسر نے ابھی چارج نہیں لیا اوراسی وجہ سے این اے 118کے ریکارڈ کو نادرا بجھوانے میں تاخیر ہوئی ہے .گزشتہ تاریخ پر الیکشن ٹربیونل نے ریکارڈ جلد نادرا بجھوانے اور تاخیر کی وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سابق اسسٹنٹٹ ریٹرنگ افسر نے تاخیر کے حوالے سے رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی گئی ہے ،ٹربیونل کو بتایا گیا کہ2 روز تک ریٹرنگ افسر چارج سنبھال لیں گے ،انتظامات مکمل ہیں رواں ہفتہ کے اختتام تک تمام کاروائی مکمل کرنے ریکارڈ کو نادرا بجھوا دیا جائے گا ۔درخواست گزار حامد زمان 13لاکھ 73 ہزار نادرا فیس اور ٹرانسپورٹ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے اسلام آباد میں قیام کے اخراجات کی مد میں 95ہزار جمع کرا چکے ہیں۔الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک کیس کی مزید سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : لاہور