یمن کے معاملے پر بلایا جانے والاپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی

یمن کے معاملے پر بلایا جانے والاپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی
یمن کے معاملے پر بلایا جانے والاپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے معاملے پر بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس میںکافی گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس میں ایم کیو ایم ،جے یو آئی اور عمران خان نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورشیم شیم اور گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے ۔ خواجہ آصف کے بیان کے بعد عمران خان نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔آج کے اجلاس میں خورشید شاہ ،شاہ محمود قریشی،فاروق ستار،خواجہ آصف اوراعتزاز احسن نے خطاب کیا اور عشاءکی اذان کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایاز صادق نے اجلاس کو صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا۔

یمن کی جنگ میں ہمیں اپنی فوج کو کرائے پر نہیں بھجوانا چاہیے ،عاصمہ جہانگیر

مزید : قومی