عمران خان نے اسمبلی میں بات بھی نہ کی

عمران خان نے اسمبلی میں بات بھی نہ کی
عمران خان نے اسمبلی میں بات بھی نہ کی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آگئی لیکن پورے دن جاری رہنے والے اجلاس میں عمران خان نے ایک بار بھی قومی اسمبلی میں بات بھی نہ کی۔

عمران خان نے پیر کے وز جب بھی بات کی، انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر رکھے ڈائس کا استعمال کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں بھی لیا لیکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کے اندر ایک لفظ بھی نہ کہا۔ شام کو جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید کے بعد اسمبلی سے اٹھ کر چلے گئے اور باہر میڈیا سے جاکر گفتگو کی۔ سپیکر ایاز صادق نے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو کہا ’کیا عمران خان بات کریں گے؟‘ تو انہوں نے منفی میں جواب دیا جس کے بعد سپیکر نے شاہ محمود قریشی کو اسمبلی میں بات کرنے کا کہا۔

یمن صورتحال پر پارلیمنٹ میں ڈرامہ ، پاکستان کو جنگ میں ثالثی کرناچاہیئے ، الزامات لگانے والوں نے اپنی اوقات دکھائی : عمران خان

مزید : اسلام آباد