سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی: آرمی چیف

سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی: آرمی چیف
سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی: آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاک فوج کو بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے اور اس کا حتمی فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔ ضرب عضب سے متعلق سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ اس پر مطمئن ہیں اور اس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، بہت جلد قوم کو قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

مزید : قومی /Headlines