وہ شہر جہاں عمارتوں کے بیچوں بیچ تیل کے کنوئیں کام کر رہے ہیں

وہ شہر جہاں عمارتوں کے بیچوں بیچ تیل کے کنوئیں کام کر رہے ہیں
وہ شہر جہاں عمارتوں کے بیچوں بیچ تیل کے کنوئیں کام کر رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس ہالی ووڈ کے جلووں، سپر ماڈلز اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے شہرت رکھتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی شہر کی چمکتی دمکتی زندگی کے درمیان تیل کے ہزاروں کنویں بھی موجود ہیں لیکن شہر کی سیر کرنے والوں کو یہ کبھی بھی نظر نہیں آتے کیونکہ انہیں حیرت انگیز مہارت کے ساتھ چھپایا گیا ہے۔

فصلوں میں لگے پتلے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کسان کی جان لے گئی
آن لائن جریدے "Vice" کے مطابق لاس اینجلس شہر کے نیچے تقریباً 20ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں اور اسے شہر میں قائم ہزاروں کنووں سے دن رات نکالا جاتا ہے مگر کسی کو اس کی بھنک بھی نہیں پڑتی۔ تیل کے یہ خفیہ کنویں ان عمارتوں میں چھپائے گئے ہیں جو بظاہر بڑے بڑے کارخانے اور دفاتر نظر آتے ہیں۔ یہ کنویں سکولوں، شاپنگ سنٹروں اور تفریح گاہوں کے پردوں میں بھی چھپے ہوئے ہیں اور ان کی پوشیدہ حقیقت کو دنیا میں کم ہی لوگ جانتے ہیں کیونکہ نہ یہ بظاہر دیکھنے سے نظر آتے ہیں اور نہ ہی کبھی میڈیا نے ان ہزاروں کنووں کی اندرونی تصاویر دکھائی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -