نوجوان لڑکی نے لائیو ٹی وی پروگرام پر ایسا کام کر ڈالا جو دنیا کی تاریخ میں آ ج تک کسی نے نہ کیا، جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

نوجوان لڑکی نے لائیو ٹی وی پروگرام پر ایسا کام کر ڈالا جو دنیا کی تاریخ میں آ ...
نوجوان لڑکی نے لائیو ٹی وی پروگرام پر ایسا کام کر ڈالا جو دنیا کی تاریخ میں آ ج تک کسی نے نہ کیا، جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بھی کئی ایسے ٹی وی پروگرام چلتے ہیں جن میں شرکاءکو انعامات دیئے جاتے ہیں اور لوگ بڑے شوق سے انعام وصول کرتے ہیں بلکہ پروگرام میں آتے ہی انعامات کے لیے ہیں مگر آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے ایسے ہی شو میں رقم لینے سے انکار کرکے تاریخ رقم کر دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینل نائن پر میزبان سٹیو جیکبز(Stevie Javobs) سڑک برسبن (Brisbane)شہر میں پر اپنا لائیو شو کر رہا تھا اور اپنے پروگرام کے فارمیٹ کے مطابق لوگوں میں رقم تقسیم کررہا تھا۔ اس دوران بس سٹاپ پر کھڑی ایک لڑکی کو اس نے 1ہزار ڈالرز (تقریباً 1لاکھ روپے)دینے کی کوشش کی مگر اس نے رقم لینے سے انکار کر دیا۔

سڑک کے بیچ و بیچ خاتون کی شرمناک حرکت، شہری نے تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، اب ساری عمر پچھتاوا رہے گا

لڑکی کی منہ سے انکار سن کر میزبان ہکا بکا رہ گیا اور اس نے حیرت کے عالم میں اس سے پوچھا کہ ”کیا تم یہ 1ہزار ڈالرز نہیں لینا چاہتیں؟“ساتھ ہی وہ لڑکی کو رقم لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ اس نے لڑکی سے کہا کہ ”یہ نوٹ اصلی ہیں۔“لیکن لڑکی مسلسل میزبان اور کیمرے سے نظریں چرا رہی تھی اور بچ کر نکل جانا چاہتی تھی۔ اس کے بعد ایک بوڑھا آدمی آیا اور جب اسے میزبان نے رقم دینے کی پیشکش کی تو اس نے فوراً رقم لے لی اور چلتا بنا۔ جیکبز نے اس آدمی سے پوچھا کہ ’تم اس رقم کو کہاں خرچ کرو گے؟“ بوڑھے آدمی نے سادہ سا جواب دیا ”اچھے طریقے سے خرچ کروں گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...