نامعلوم افراد نے نوشکی سے اقوام متحدہ کے اہلکار کو اغواکرلیا
نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ایک اہلکار کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بی بی سی کے مطابق پولیس افسر نے بتایا کہ ایف اے او کے اہلکار کو نوشکی آتے ہوئے ڈگری کالج کے قریب سے کو اغوا کیا گیاجس کی شناخت شفیق آغا کے نام سے ہوئی ہے ۔شفیق آغا ادارے میں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ مینیجمنٹ فیسیلیٹیٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ شفیق آغا اپنے ایک دوست کے ہمراہ ایک گاڑی میں نوشکی شہر کی جانب آ رہے تھے،وہ جب ڈگری کالج کے قریب پہنچے تو دوسری گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان کو روکا اور شفیق آغا کو اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔