امریکی فوج کے اہم ترین راز چوری ہوگئے، کس ملک نے چُرالئے؟ نام جان کر پوری دنیا امریکی فوج پر ہنسنے لگی کیونکہ۔۔۔

امریکی فوج کے اہم ترین راز چوری ہوگئے، کس ملک نے چُرالئے؟ نام جان کر پوری ...
امریکی فوج کے اہم ترین راز چوری ہوگئے، کس ملک نے چُرالئے؟ نام جان کر پوری دنیا امریکی فوج پر ہنسنے لگی کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے خلاف اتحادی ہیں اوراکثر مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے اسے سنگین نتائج کے پیغامات دیتے رہتے ہیں۔ اب شمالی کوریا کی طرف سے ایسا کام کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے کہ ان کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں بے اثر ہو کر رہ گئی اور امریکی و جنوبی کورین اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے مبینہ طور پر امریکہ اورجنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ جنگی ماسٹر پلان چوری کر لیا ہے۔ اس ماسٹر پلان کا نام ’Oplan 5027‘ ہے۔

شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی تیاری کر لی ہے: سابق سفیر کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق اس پلان میں سب کچھ طے تھا کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ جنگ چھڑ جاتی ہے توان دونوں ممالک کی حکمت عملی کیا ہو گی، ان کی افواج کس کس جگہ پر تعینات کی جائیں گے اور یہ شمالی کوریا کے کن مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔ان دنوں بھی امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجیں مشترکہ جنگی مشقیں کر رہی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے خلاف جنگ کی تیاری کرنا ہے۔ اگر ماسٹرپلان چوری ہونے کی خبر مصدقہ ہے تو پھر ان کی یہ مشقیں رائیگاں جائیں گی۔ جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کورین ہیکرز نے گزشتہ سال ستمبر میں سائبر حملہ کیا تھا جس میں یہ ماسٹرپلان چوری کیا گیا۔اب ممکنہ طور پر یہ پلان ازسرنو بنانا پڑے گا۔

مزید : بین الاقوامی