عمران عباس اور نرگس فخری کا نیا پراجیکٹ مکمل

عمران عباس اور نرگس فخری کا نیا پراجیکٹ مکمل
 عمران عباس اور نرگس فخری کا نیا پراجیکٹ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعمران عباس نے بالی وڈ سٹار نرگس فخری کے ساتھ نیا پراجیکٹ مکمل کرلیا ہے جس کی تمام تفصیلات پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے نہ صرف دونوں کی ایک ساتھ تصاویروائرل ہوئی ہیں بلکہ ان دونوں بارے میڈیا میں طرح طرح کی افواہیں بھی زیرگردش ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ ا نہوں نے کسی فلم میں اکٹھے کام کیا ہے یا ویڈیو میں اور یا انہوں نے کسی میگزین کے لئے شوٹ کرایا ہے ۔اس بارے میں عمران عباس تاحال خاموش ہیں لیکن ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے دبئی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں نرگس فخری کے ہمراہ شوسٹاپر کے طور پر انٹری دی تھی۔

مزید : کلچر