چورمیرا کا دبئی ائیر پورٹ سے پرس چرا لے گئے

چورمیرا کا دبئی ائیر پورٹ سے پرس چرا لے گئے
 چورمیرا کا دبئی ائیر پورٹ سے پرس چرا لے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) لالی ووڈ فلم سٹار میرا کے ساتھ دبئی ائیرپورٹ پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آ گیا ہے جہاں ان کا پرس چرا لیا گیا اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ مدد کیلئے کس سے رجوع کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پرس میں پاسپورٹ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء کے علاوہ رقم بھی موجو تھی۔ میرا کا کہنا ہے کہ ’’میرا پاسپورٹ، رقم اور پرس میں رکھا سب کچھ غائب ہو گیا ہے۔ میں ایک سٹار ہوں اور دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو میری مدد کرنی چاہئے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ دبئی میں کام کی تلاش میں آئی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے تحفظ کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے لیکن اگر اس میں کامیابی نہ ملی تو پھر انہوں نے اپنے لئے کچھ اور بھی سوچ رکھا ہے۔

مزید : کلچر