نین شہزادی کی نئی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘کی افتتاحی تقریب

نین شہزادی کی نئی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘کی افتتاحی تقریب

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وپروڈیو سرنین شہزادی کی نئی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘کا افتتاح ایور نیو سٹوڈیوز میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں جن نامور شخصیات نے شرکت کی ان میں اچھی خان ، اورنگزیب لغاری ،بابر بٹ، باسو بابر ودیگر کے نام نمایاں ہیں ۔نین شہزادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کئی فلمیں پرڈیوس کر چکی ہوں جن کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔میں عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ایسی فلمیں بناتی رہوں گی ۔ ’’عشق بدمعاش‘‘شائقین کو بہت پسند آئے گی۔فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ میں پاکستانی فلم میں معمررانا ،ببرک شاہ، سلمان انجم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کے مصنف واجد زبیری، میوزک طافو، شاعری الطاف باجوہ جبکہ گلوکارہ نصیبولال ، ڈانس ڈائر یکٹرپپوسمراٹ، جبار سمراٹ اور ڈائریکٹر انجم پرویز ہیں۔

مزید : کلچر