سنجے دت ’’گول مال 4 ‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے

سنجے دت ’’گول مال 4 ‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے
 سنجے دت ’’گول مال 4 ‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے سنجو بابا اپنے دوست اجے دیوگن سمیت فلم کی ٹیم سے ملنے ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے جس کے بعد فلم کے چوتھے سیکوئل میں سنجے دت کی شمولیت سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف مشہور ہدایت کار روہت شیٹھی کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا اداکارہ تبو اور پرینتی چوپڑا بھی حصہ ہیں تاہم آج فلم کے پروڈیسر اور مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سنجے دت بھی فلم کی کاسٹ کے ساتھ دکھائی دیئے۔

سنجو بابا کی آج ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر موجودگی کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سنجے دت بھی فلم میں مختصر رول میں دکھائیں دیں گے جب کہ اس حوالے سے ہدایت کار کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ اپنے دوست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم کا حصہ ہیں۔واضح رہے ہدایت کار روہت شیٹھی کی جانب سے بنائی جانے والے فلم کے دونوں سیکوئل ’’گول مال ریٹرنز‘‘ اور’’گول مال تھری‘‘ نے زبردست بزنس کیا تھا۔

مزید : کلچر