اچھیشاعری اور آواز کے بغیر گیت ہٹ نہیں ہوتا ،کنزیٰ

اچھیشاعری اور آواز کے بغیر گیت ہٹ نہیں ہوتا ،کنزیٰ
 اچھیشاعری اور آواز کے بغیر گیت ہٹ نہیں ہوتا ،کنزیٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)نامور راک سٹار گلوکارہ کنزیٰ روز نے کہا ہے کہ معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت گائے ہیں اور اس پہچان پر فخر محسوس کرتی ہوں۔کنزیٰ روز نے کہا کہ یہی دعا کرتی ہوں کہ پورا پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے تاکہ فنکار اسی طرح سر گرمیاں کریں جس طرح آج سے کچھ سال ہوا کرتی تھیں ۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہے اور دہشتگردی کے عفریت کے باوجود پاکستانیوں نے بغیر تعطل اپنی سر گرمیاں جاری رکھ کر اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا سکتاہے ،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا کی تینوں دونوں خوبیاں مجھ میں رکھی ہیں ۔

عزت اورذلت خدا کی اختیار میں ہیں جس کو چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے گمنامیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیتاہے ۔انہوں نے کہا کہ حسدسے سخت نفرت ہے ۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیںآپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی ۔یہ بات تلخ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی بیماری وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے کوئی کسی کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتا ۔ ہر انسان اپنے مقدر کی کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔سفارش سے کوئی بھی گلوکارنہیں بن سکتا کیونکہ فنکار ہمیشہ پیدائشی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ معیاری شاعری کو

مزید : کلچر