شاہد کپور اپنی بیٹی کے بارے میں محتاط ہیں، میرا راجپوت

شاہد کپور اپنی بیٹی کے بارے میں محتاط ہیں، میرا راجپوت
 شاہد کپور اپنی بیٹی کے بارے میں محتاط ہیں، میرا راجپوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے کہا ہے کہ ان کے شوہر اپنی بیٹی میشا کے بارے میں زیادہ محتاط رو یہ رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ اداکار شاہد کپور کا بیٹی میشا کے بارے میں بہت زیادہ محتاط رویہ ہے،وہ بھیڑ میں ہمیشہ خود ہی بیٹی کو گود میں اٹھا لیتے ہیں مجھے نہیں اٹھانے دیتے۔انھوں نے بتایا کہ میشا جب کبھی بیمار ہوتی ہے تب بھی شاہد بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں اور جب تک وہ صحت یاب نہ ہوجائے اس کا مکمل خیال رکھتے ہیں۔اداکار کی نئی فلم پدما وتی ہے جو جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -