نائلہ جعفری کینسر کے مرض میں مبتلا ،حالت تشویشناک

نائلہ جعفری کینسر کے مرض میں مبتلا ،حالت تشویشناک

لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویژن کی سینئرااداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں جنہیں لیاقت نیشنل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل نائلہ جعفری نے چیک اپ کرایا تو انہیں معلوم ہواکے کینسر میں مبتلا ہے ،چندماہ کے علاج کے باوجود ان کی حات بہتر نہ ہوسکی جس پر چندروزپہلے انہیں ہسپتال داخل کرادیاگیاجہاں کئی فنکاروں نے ان کی عیادت بھی کی ۔دریں اثنا فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کئے صدارتی فنڈ سے انہیں دس لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : کلچر