’’آزادی‘‘کا یونٹ بنکاک روانہ

’’آزادی‘‘کا یونٹ بنکاک روانہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹرعرفان ملک کی فلم’’آزادی‘‘کا یونٹ بنکاک روانہ ہوگیا ہے جہاں ادکااہ سونیا حسین اور معمرراناسمیت دیگر فنکارشوٹنگ میں حصہ لیں گے ۔آزادی کشمیر کے پس منظرمیں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ اس سے پہلے شمالی علاقوں میں کی گئی تھی جبکہ بقیہ کام اب تھائی لینڈ میں مکمل کیا جائے گا۔یہ فلم ایک چینل کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے جسے سال رواں میں ہی ریلیزکیا جائے گا۔سونیا حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی بارے پرجوش ہیں۔

مزید : کلچر