استاد کے بغیر گائیکی بے معنی ہے گلوکارتنویرآفریدی
لاہور(فلم رپورٹر )بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار تنویرآفریدی نے کہا ہے کہ موسیقی کو سیکھ کرگلوکار گائے تو بہتر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ استاد کے بغیر گائیکی بے معنی ہے ان کی گائیکی میں وہ چاشنی نہیں ہوتی جوسیکھے ہوئے ایک گلوکار میں ہوتی ہے تنویر آفریدی نے کہاکہ میں اپنے استاد نثار بزمی کا شاگرد ہونے کا حق اداکرنے کی کوشش کررہاہوں۔کیونکہ میں نے ان سے سیکھا ہے اور پھر گایا ہے یہی وجہ ہے کہ میرے گائے ہوئے گانے کبھی پرانے نہیں ہو تے لوگ آج بھی انہیں سننا پسندکرتے ہیں۔
تنویر آفریدی نے بتایاکہ انہیں نئی فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ کے لیئے بطورمیوزک ڈائریکٹر سائن کیاگیا ہے اس فلم کے میوزک میں کچھ نئے تجربات کرنا چاہ رہے ہیں ۔