طلاق باہمی مشاورت ہوئی، صلح نہیں چاہتی،جاناں ملک

طلاق باہمی مشاورت ہوئی، صلح نہیں چاہتی،جاناں ملک
 طلاق باہمی مشاورت ہوئی، صلح نہیں چاہتی،جاناں ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ جاناں ملک نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ نعمان جاویدسے صلح نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ ہمارے درمیان باہمی مشاورت سے طلاق ہوئی ہے اور اب میں بالکل صلح نہیں کرنا چاہتی۔ جاناں ملک نے یہ تحریری بیان گزشتہ روز قلعہ گوجرسنگھ یونین کونسل میں اپنے وکیل کے ہمراہ دیا جس میں انہوں نے وضاحت کی وہ صلح نہیں کرنا چاہتیں۔اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے نعمان جاوید کو جواب داخل کرنے کے چندروزپہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ جواب دینے نہیں آئے بلکہ انہوں نے اپنے والد کو بھجوادیا۔دوسری طرف نعمان جاوید نے کراچی میں ہونے والے ایک ٹی وی شومیں دعائی کرائی کہ ان کی طلاق نہ ہو کیونکہ وہ یہ نہیں چاہتے۔نعمان جاویدنے مزیدکہا کہ میں چاہتاہوں کہ یہ رشتہ قائم رہے۔

مزید : کلچر