لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) کے زیر اہتمام نوجوان مصوروں کی 13ویں سالانہ نمائش کا انعقادگزشتہ روز الحمراء ہال نمبر IIمیں منعقد ہونی والی ایک تقریب سے ہوا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت تھے جبکہ دیگر اظہار خیال کرنے والوں میں شاہنواز زیدی، کیپٹن(ر)عطاء محمد خان،قدوس مرزا، آمنہ پٹووی اور ذوالفقار علی زلفی شامل تھے۔اس نمائش میں نوجوان مصوروں کے پیٹنگ ،سکلپچر،سرامکس اور گرافک پر مبنی فن پارے آویزاں کئے گئے۔ نامور مصوروں کی ایک کمیٹی جن میں شاہنواز زیدی،قدوس مرزا،آمنہ پٹودی اور ملیحہ اعظمیٰ نے نوجوان مصوروں کاکام دیکھا اور پھر 10مصور منتخب کئے جنہیں10,10ہزار روپے کے کیش انعامات سے نوازگیاتاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

مزید :

کلچر -