سنیل شیٹھی نئی ریالٹی ٹی وی سیریزکی میزبانی کریں گے

سنیل شیٹھی نئی ریالٹی ٹی وی سیریزکی میزبانی کریں گے
سنیل شیٹھی نئی ریالٹی ٹی وی سیریزکی میزبانی کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی ایک نئی ریئیلٹی ٹی وی سیریز کی میزبانی کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نئی ریئیلٹی ٹی وی سیریز کی میزبانی کریں گے،اس سے قبل اداکار نے 2007ء میں’’ بگسٹ لوزر جیتے گا ‘‘کی میزبانی کی ۔اس حوالے سے سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں ریئیلٹی ٹی وی شو کا حصہ بن کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شو میں امیدواروں کی جسمانی طاقت کی جانچ پڑتال کریں گے ۔شو میں نہ صرف امیدواروں کی جسمانی طاقت بلکہ ان کے عزم اور تحمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : کلچر