سوشل میڈیا پر صارفین کا ڈیٹا اجازت کے بغیر استعمال نہیں ہوگا، حکومت نے ڈیٹا پروٹیکشن بل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے:انوشہ رحمان

سوشل میڈیا پر صارفین کا ڈیٹا اجازت کے بغیر استعمال نہیں ہوگا، حکومت نے ڈیٹا ...
سوشل میڈیا پر صارفین کا ڈیٹا اجازت کے بغیر استعمال نہیں ہوگا، حکومت نے ڈیٹا پروٹیکشن بل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے:انوشہ رحمان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ لانےکافیصلہ کیاہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کاڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں ہوسکے گا۔

پی سی بی پر مقدمہ، 13سالہ بچے کو قومی چیمپین شپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

تفصیلات کے مطابق سینیٹرشاہی سید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہا صارفین کو آن لائن اور آف لائن حقوق یکساں طور پردیناچاہتے ہیں،سخت قوانین بناناضروری ہیں ،قوانین پرعمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کومزید بااختیاربنایاہے۔انوشہ رحمان کا مزید  کہناتھا کہ فیصلہ کیاہے کہ ڈیٹاپروٹیکشن ایکٹ لایاجائے،جس سوشل میڈیا پر صارفین کاڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں ہوسکے گا،تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے،انٹرنیٹ سیکیورٹی پالیسی کوملکی و اسلامی قوانین کے مطابق ہوناچاہیے۔

آئی پی ایل :سن رائزرزحیدر آباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 35رنز سے شکست دیدی

چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹراسماعیل شاہ نے کمیٹی کو بتایاکہ توہین رسالت کا 15فیصد مواد فیسبک پر اور 85 فیصد دوسری ویب سائٹس پرہے،جو ویب سائٹس براہ راست بند ہو سکتی ہیں ،انہیں بند کر رہے ہیں،40 سے زائد لنک بندکر چکے ،فیس بک حکام جلد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، گوگل اور فیس بک کو دنیامیں سب سے زیادہ ناپسندیدہ مواد رکوانے کی درخواستیں امریکا سے آتی ہیں،پاکستان کاچوتھا نمبر ہے۔انٹرنیٹ کافول پروف نظام بنانے کے لئے ماہرین اور جدید آلات کی ضرورت ہے،بھاری اخراجات آتے ہیں،کچھ اقدامات کریں توآڈٹ پیراز بھگتناپڑتے ہیں، مالی خودمختاری دیں توجلد بہترنتائج دے سکتے ہیں۔

ناکامی کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتی ،باکس آفس کے اعداد و شمار مجھے بڑا پریشان کرتے ہیں :تاپسی پنوں

چیئرمین کمیٹی نے کہاحساب کتاب اورجوابدہی ضروری ہے تاہم قومی مفاد میں جوقدم اٹھائیں گے،کمیٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

مزید : قومی /اہم خبریں