ماہی گیروں نے کراچی کے سمندر سے ساڑھے 3ٹن کی مچھلی پکڑ لی

ماہی گیروں نے کراچی کے سمندر سے ساڑھے 3ٹن کی مچھلی پکڑ لی
ماہی گیروں نے کراچی کے سمندر سے ساڑھے 3ٹن کی مچھلی پکڑ لی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہی گیروں نے کراچی میں شکار کے دوران سمندر سے ساڑھے 3ٹن کی مچھلی پکڑلی جسےفشریز میں نیلامی کیلئے آج(جمعرات) پیش کیا جانا تھا ۔

پی سی بی پر مقدمہ، 13سالہ بچے کو قومی چیمپین شپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

تفصیلات کے مطابق کھلےسمندر میں شکار کرتے ہوئے کارہ کے مقام پرمقامی شکاریوں کے جال میں ایک مچھلی پھنس گئی اور جب اپنی لانچ واپس لے کر پہنچے تو  انہوں نے فشریز انتظامیہ کو منوں وزنی مچھلی پکڑنے کی اطلاع دیتے ہوئے  اسے جیٹی تک لانے میں مدد طلب کی،  جال کو  اوپر اٹھا یا تو ان سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ جال میں پھنسنے والی مچھلی کی لمبائی 17فٹ ،چوڑائی ساڑھے فٹ جبکہ اس کا وزن 3ٹن کے قریب تھا۔دوسری جانب ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پکڑی چیتا منگرا مچھلی شارک نسل کی ہے جبکہ فشریز کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری نے بھی فش پکڑے جانے کی تصدیق کردی۔

مزید : کراچی