جنگلہ بس کہنے والے ’’ریلوکٹے‘‘ چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، عمران نے 80 کروڑ درخت خلا میں لگائے اس لئے زمین پر ان کا حساب کتا ب نہیں ہو سکتا:امیرمقام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے ’’ریلوکٹے‘‘ چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،جو شخص کہہ رہا تھا کہ بھوک سے مر جاوں گا مگر قرض نہیں لوں گا، آج قرضہ لینے کواپنی کامیابی تصورکررہاہے،چھوٹی شاہراہوں کیلئے بھی قرضے لئے جاررہے ہیں،ملازمین کے جی پی فنڈزکوبھی معاف نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام 2018 میں چار سال ضائع کرنے کا حساب لیں گے ،عمران خان نے 80 کروڑ درخت خلا میں لگائے ہیں اس لئے ان کا زمین پر حساب کتاب نہیں ہو سکتا, خیبرپختونخوا کے عوام ملک کے بہترین مفاد میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اوراپنے مینڈیٹ کے غلط استعمال کابیلٹ کے ذریعے بھرپورحساب لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قافلے میں شریک ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔