سی فوڈ برآمدات میں 239.789 ملین ڈالر کا اضافہ

سی فوڈ برآمدات میں 239.789 ملین ڈالر کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) پاکستان سے سی فوڈ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ جولائی 2016 سے فروری 2017 کے دوران 13 فیصد سے 239.789 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔قومی شماریاتی بیورو کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران پاکستان سے سی فوڈ کی برآمد کا حجم27.577 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 212.22 ملیں ڈالر پر تھا۔رواں مالی سال کے اس عرصہ میں سی فوڈ کے مجموعی برآمدی حجم میں 10 فیصد یا 7657 میٹرک ٹن سے 87,997 میٹرک ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا فروری 2016 میں یہ تناسب 80,340 میٹرک ٹن تھا۔ملکی فیشریز ایکسپورٹ میں رواں مالی سال کے اس عرصہ میں 34 فیصد سے 7.394 ملین ٹن سے 29.135 ملین ٹن اضافہ ہواجو جولائی تا فروری 2016 میں 21.741 ملین ڈالر تھا۔ #/s#
*****

مزید :

کامرس -